سکیورٹی خدشات کے باعث ایک ماہ سے بند بلوچستان یونیورسٹی میں تدریسی عمل بحال

0 9

بلوچستان یونیورسٹی میں ایک ماہ بعد تدریسی عمل بحال ہوگیا۔

بلوچستان یونیورسٹی کو گزشتہ ماہ سکیورٹی خدشات کے باعث بند کیاگیا تھا جہاں اب ایک ماہ بعد تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے۔

بلوچستان یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں ورچوئل لرننگ پرمنتقل کردی گئی تھیں۔

یونیورسٹی اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے رہنماپروفیسر کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کا مالی بحران برقرار ہے، یونیورسٹی اساتذہ اور ملازمین کو تاحال مارچ کی تنخواہیں نہیں ملیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.