سپریم کورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی سے متعلق نیب کی درخواست واپس لینے پرنمٹا دی

0 72

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی سے متعلق نیب کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ن لیگ کی چیف آگنائزر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔نیب نے مریم نواز کے خلاف درخواست واپس لے لی۔اور عدالت نے مریم نوازکے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔نیب نے کیس میں تحریری جواب عدالت میں جمع کرایاتو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب پروسیکیوٹر کو تحریری جواب پڑھنے کی ہدایت کی۔

نیب پروسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز کا کیس نیب ترامیم کے بعد قابل سماعت نہیں رہا، درخواست خارج کرنے کی بجائے نمٹا دیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست نمٹائیں گے تو آپ کو پسند آئے گا۔عدالت نے مریم نواز کے خلاف نیب درخواست خارج کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔واضح رہے کہ مریم نواز پر شمیم شوگر ملز کیس میں آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔اور نیب نے شمیم شوگر ملزکیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.