چین جیسے تجارتی ممالک کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہوں گے: امریکی صدر

0 8

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین جیسے تجارتی ممالک کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کسی ملک کو امریکا کیساتھ تجارتی بدسلوکی کی اجازت نہیں دیں گے، کئی دہائیوں سے جاری بدسلوکی کے دن ختم ہوگئے، غیرمنصفانہ تجارتی توازن پرکوئی ملک ٹیرف سے نہیں بچے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیرف سے خاص طور پر چین نہیں بچے گا جو ہم سے بدترین سلوک کرتا ہے، تمام مصنوعات خود تیار کریں گے، امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیرف سے متعلق اعلانات کے جائزہ کی بھی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں سیمی کنڈکٹرز اور الیکٹرانکس سپلائی سے متعلق چین پر نظرڈال رہے ہیں، نیشنل سکیورٹی کی ٹیرف تحقیقات میں احکامات کا صحیح جائزہ ہو جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.