وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج عمران خان سے ملاقات کا امکان

0 10

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور آج اڈیالہ جیل جائیں گے، وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی سے اہم معاملات پر مشاورت کریں گے، علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے پارٹی کے اندرونی معاملات پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں مائنز اینڈ منرلز بل اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.