ملک میں پولیو ویکسین سے انکار کرنیوالے 44 ہزار میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں: مصطفیٰ کمال

0 14

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں پولیو ویکسین سے انکار کرنے والے 44 ہزار میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ34 ہزار میں 27 ہزار والدین کا تعلق کراچی کے ضلع شرقی سے ہے، آپشن موجود ہےکہ جو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرے اس کے خلاف مقدمہ درج کرائیں لیکن وہ ذاتی طور پر پولیس کارروائی کے حق میں نہیں۔

مصطفیٰ کمال نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، پولیو ویکسین نہ پلانے والا معاشرے کا دشمن ہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان اور افغانستان میں اب بھی پولیو موجود ہے، ہمارے ماحولیات کے نمونوں میں پولیو کے وائرس موجود ہے، پہلی بار افغانستان اور پاکستان میں انسداد پولیو مہم اکھٹے شروع ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو ورکرز کی عزت کریں، پولیو کے وائرس کو ہر حال میں ختم کرنا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.