لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

0 6

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں ملوث تھے۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت میں کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو مبارک باد دی ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی بھرپورکارروائیاں کر رہی ہے۔

اس سے قبل میڈیا سےگفتگو میں آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا تھا کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ نہیں لگایا جاسکا، واقعے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

البتہ آئی جی ذوالفقارحمید کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے، 2 اینگلز پر الگ الگ تفتیش کی جارہی ہے، جب اس کا وقت آئے گا تو تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.