ایران کی بین الاقوامی جوہری توانائی کے نمائندے کو ملک سے نکالنے کی دھمکی

0 10

ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے نمائندے کو ملک سے نکالنے کی دھمکی دیدی۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کے سینئر مشیر رئیر ایڈمرل علی شمخانی کا کہنا ہے کہ بیرونی دھمکیوں کے پیش نظر وہ آئی اے ای اے کے نگران کو ملک سے نکال سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا افزودہ مواد کی لوکیشن کو محفوظ بنانے کے لیے بھی سوچا جا سکتا ہے۔

ایران کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے اسلامی جمہوریہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے عمان میں امریکی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا کو تہران کے فیصلے کو سراہنا چاہیے۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے ایران کو کسی بھی قسم کا غلط قدم اٹھانے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اس قسم کی دھمکی بلا شبہ تہران کے پرامن جوہری پروگرام کے دعوے کی نفی ہے، ایران کی جانب سے آئی اے ای اے کے نمائندے کو نکالا جانا اشتعال انگیزی کو مزید ہوا دے گا۔

خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات فروری میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر جوہری توانائی کے لیے مذاکرات دوبارہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ بڑھانے کے بیان کے بعد سامنے آیا۔

پھر دو روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا کہ اگر ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے پر مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے تو ایران کے خلاف فوجی آپریشن بھی ہو سکتا ہے جس میں اسرائیل کا بھی اہم کردار ہو گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.