سابق انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو ’سر‘ کا خطاب مل گیا

0 14

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو سابق وزیراعظم رشی سوناک کی ریزگنیشن آنرز لسٹ میں نائٹ ہُڈ سے نوازا گیا ہے۔

42 سالہ جیمز اینڈرسن نے جولائی 2024 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی اور وہ 704 وکٹوں کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب فاسٹ بولر ہیں۔ ان سے زیادہ وکٹیں صرف اسپنرز مرلی دھرن (800) اور شین وارن (708) نے حاصل کی ہیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامپسن نے کے کہنا ہے کہ ’سر جمی اینڈرسن کو بہت بہت مبارک ہو۔ یہ اعزاز ایک انگلش لیجنڈ کے لیے بالکل بجا ہے۔ ان کی مہارت، عزم اور اسپورٹس مین اسپرٹ نے انگلینڈ سمیت دنیا بھر کے کرکٹرز اور شائقین کو متاثر کیا‘۔

انگلینڈ کرکڑ بورڈ کے ایک اکاؤنٹ پر جیمز اینڈرسن کو مبارک باد دیتے ہوئے پوسٹ کیا گیا ہے کہ ’سر جمی اینڈرسن آپ پر جچتا ہے‘۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.