صیہونی یونیورسٹیوں کے اکاڈمیک اسٹاف اور ریزرو فوج کے سیکڑوں افراد کا غزہ جنگ بند کرنے اور اسرائیلی قیدیوں کو واپس لانے کا مطالبہ اسرائیلی یونیورسٹیوں کے اکاڈمیک اسٹاف اور ریزرو فوج کے سیکڑوں افراد نے غزہ جنگ بند کرنے اور صیہونی قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ صیہونی حکومت کی یونیورسٹیوں کے تقریبا دو ہزار اکاڈمیک اسٹاف نے ایک احتجاجی طومار پر دستخطوں پر مشتمل ایک بیان جاری کیا ہے جس میں غزہ پٹی میں فوجی کارروائیاں فورا بند کرنے اور قیدیوں کی رہائی کے لئے سمجھوتہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی یونیوسٹی کے اکاڈمیک اسٹاف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی نجات کا واحد راستہ سیاسی سمجھوتہ ہے اور فوجی دباؤ سے قیدیوں کی موت کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ دریں اثناء اسرائيل کے ٹی وی چینل تیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ ریزرو فورس کی انٹیلی جنس یونٹ آٹھ ہزار دو سو کے سیکڑوں اہلکاروں نے بھی اس طومار پر دستخط کئے ہیں۔

0 13

صیہونی یونیورسٹیوں کے اکاڈمیک اسٹاف اور ریزرو فوج کے سیکڑوں افراد کا غزہ جنگ بند کرنے اور اسرائیلی قیدیوں کو واپس لانے کا مطالبہ
اسرائیلی یونیورسٹیوں کے اکاڈمیک اسٹاف اور ریزرو فوج کے سیکڑوں افراد نے غزہ جنگ بند کرنے اور صیہونی قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

صیہونی حکومت کی یونیورسٹیوں کے تقریبا دو ہزار اکاڈمیک اسٹاف نے ایک احتجاجی طومار پر دستخطوں پر مشتمل ایک بیان جاری کیا ہے جس میں غزہ پٹی میں فوجی کارروائیاں فورا بند کرنے اور قیدیوں کی رہائی کے لئے سمجھوتہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیلی یونیوسٹی کے اکاڈمیک اسٹاف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی نجات کا واحد راستہ سیاسی سمجھوتہ ہے اور فوجی دباؤ سے قیدیوں کی موت کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ دریں اثناء اسرائيل کے ٹی وی چینل تیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ ریزرو فورس کی انٹیلی جنس یونٹ آٹھ ہزار دو سو کے سیکڑوں اہلکاروں نے بھی اس طومار پر دستخط کئے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.