سٹیل مینوفیکچررز کو درپیش چیلنجز کا حل حکومت کی ترجیح ہے: ہارون اختر

0 11

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان نے کہا کہ سٹیل مینوفیکچررز کو درپیش چیلنجز کا حل حکومت کی ترجیح ہے، حکومت سٹیل صنعت کے فروغ کیلئے سنجیدہ ہے۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت سٹیل صنعتکاروں کا اجلاس ہوا، ہارون اختر نے کہا کہ پاکستان میں سٹیل کی صنعت میں بے پناہ صلاحیت ہے، سٹیل مینوفیکچررز کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔

ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک کو خوشحال بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، بیمار صنعتی یونٹس کی بحالی میری اولین ترجیح ہے، سرمایہ کاروں کے تحفظ اور بنکرپٹکسی قانون پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سٹیل صنعت کی بحالی وزیراعظم کے وژن کے مطابق کی جائے گی، ہارون اختر خان نے سٹیل صنعت کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور بجٹ تجاویز میں سٹیل صنعت کیلئے سفارشات شامل کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان سے ملنے والے سٹیل مینوفیکچررز نے کہا کہ ہم پاکستان کی خدمت کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.