پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار

0 9

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کو کپتان بابراعظم کی صورت میں بڑا دھچکا لگ گیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) معروف فرنچاز پشار زلمی کے کپتان بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، جس کے باعث انہیں چلنے میں دشورای کا سامنا کرنا پڑا۔

تربیتی سیشن کے دوران بابراعظم کو گیند پاؤں پر لگی جس بعد انہیں لنگڑا کر ڈریسنگ روم کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

فرنچائز کی جانب سے ٹیم کے کپتان بابراعظم کی انجری پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انہیں ابتدائی کچھ میچز میں باہر بیٹھے رہنا پڑسکتا ہے۔

دوسری جانب دورہ جنوبی افریقا کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوکر چیمپئینز ٹرافی اور دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہونیوالے اوپنر صائم ایوب صحتیاب ہوکر واپس آگئے ہیں اور ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.