چیف سیکرٹری کی ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز سے ملاقات، لیگل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا

0 12

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ایڈووکیٹ جنرل کے آفس آمد، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز سے ملاقات کی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آفس کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز پر مکمل اعتماد ہے جن وکلا کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز نامزد کریں گے انہی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کی قیادت میں لیگل ٹیم پنجاب کی جانب سے عدالتوں کی بہترین معاونت کررہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.