ترقی پذیر ایشیائی خطہ امریکی ٹیرف سے سب سے زیادہ متاثر ہوگا: اے ڈی بی

0 12

ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے امریکی ٹیرف کے ایشیائی ممالک پر ممکنہ اثرات پر تجزیاتی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ترقی پزیر ایشیائی خطہ امریکی ٹیرف سے سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔

اے ڈی بی کے مطابق ترقی پذیر ایشیائی خطے میں پاکستان امریکی ٹیرف کی زد میں آنے والا 14 واں بڑا ملک ہے، جنوبی ایشیا خطے میں پاکستان امریکی ٹیرف کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی مصنوعات پر 44 فیصد، بنگلہ دیش پر 37 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا، پاکستان پر امریکی انتظامیہ نے 29 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے، بھارت 26 فیصد، افغانستان ، مالدیپ، نیپال اور بھوٹان پر شرح 10 فیصد عائد ہے۔

اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر ایشیائی خطے میں سب سے زیادہ ٹیرف کمبوڈیا پر 49 فیصد عائد کیا گیا ہے، سب سے زیادہ ٹیرف والے دنیا کے 10 ممالک میں سے 5 کا تعلق ایشیا سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق تانبہ، ادویات، سیمی کنڈکٹرز، لکڑی کی اشیاء کو اضافی ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، توانائی کی مصنوعات اور ادویات پر بھی اضافی امریکی ٹیرف لگنے کا خدشہ ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق یہ اضافی ٹیرف یا محصولات پہلے سے عائد کردہ ٹیکس کے علاوہ ہوں گے، امریکی ٹیرف کا مقصد تجارتی خسارہ کم کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.