عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی، فی بیرل 60.12 ڈالر پر آگیا

0 12

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی جاری ہے، 60.12 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

31 مارچ کو برینٹ خام تیل کی قیمت 74 اعشاریہ 74 ڈالر تھی، یکم اور 2 اپریل کو برینٹ خام تیل کی قیمت معمولی اضافے سے 74 اعشاریہ 95 ڈالر فی بیرل ہوئی۔

2 اپریل کے بعد سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت 14 ڈالر فی بیرل سے زائد کم ہوئی ہے، پٹرول ڈیزل پر فی لیٹر لیوی بھی پوری 70 روپے لگی ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت میں کمی سے پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے تک کی کمی بنتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.