غزہ میں رہائشی علاقوں پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں میں شدت
صیہونی حکومت ، غزہ ميں اپنی زمینی کارروائیاں تیز کرنے کے ساتھ ہی رہائشی علاقوں پر وسیع فضائی حملے کر رہی ہے۔
غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا نیا سلسلہ گذشتہ تیئس دنوں سے جاری ہے ۔ صیہونی حکومت کے نئے حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں شدید گولہ باری اور بمباری کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے آج صبح خان یونس پر بمباری کی ہےخان یونس کے المواصی علاقے پر پناہ گزينوں کے کیمپ پر اسرائيلی فوج کی بمباری میں ایک خاتون سمیت دو فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ۔
مرکزی غزہ میں واقع النصیرات کیمپ پر ہونے والی بمباری میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غاصب صیہونی فوج کے جنگی طیاروں کی النصیرات کیمپ پر بمباری کے ساتھ ہی شمالی غزہ پٹی کے بیت حانون علاقے پر سخت بمباری جاری ہے۔
فلسطینی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونیوں نے شہر غزہ کے مشرقی علاقوں پر شدید گولہ باری کی ہےجنوبی غزہ ميں واقع مشرقی خان یونس پر بھی بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔