کراچی کے بعد میرپورخاص میں غیر ملکی فوڈ فرنچائزپر مشتعل حملہ آوروں نے پتھراؤ کر کے شیشے توڑ دیے اور فرنچائز کو آگ لگا دی۔
میرپورخاص کے معروف کاروباری علاقے حیدرآباد روڈ پر واقع غیرملکی فوڈ فرنچائز پر مشتعل حملہ آوروں نےمنگل کی رات حملہ کیا۔
مشتعل افراد نے فرنچائز پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑکے بعد اسے آگ لگادی۔
تاہم پولیس کی بھاری نفری نے ہوائی فائرنگ کرکے مشتعل حملہ آوروں کو منتشر کیا اور 11 حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا جس کے بعد صورتحال کنٹرول میں آگئی۔
پولیس نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
اس سے قبل منگل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں غیر ملکیفوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر مشتعل عوام نے دھاوا بول کر شیشے توڑ دیے تھے۔
ہنگامہ آرائی پر پولیس کی نفری طلب کی گئی، پولیس کے مطابق مشتعل افراد مبینہ طور پر فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔