ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم، بیوہ کو جائیداد میں اسکا حصہ دیا جائے: لاہور ہائیکورٹ کا حکم

0 8

لاہور ہائیکورٹ نے بیوہ کو جائیداد میں سے حصہ دینے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے صدیقاں بی بی کی اپیل پرفیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے حکم میں کہا ہے کہ خاتون کے مطابق شوہر کی وفات کے بعد بھائی نے جائیداد میں حصہ دینے سے انکار کیا، 2011 میں خاتون نے جائیداد میں حصے کیلئے ٹرائل کورٹ میں دعویٰ دائرکیا۔

حکم میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے 2014 میں خاتون کے دعوے کو مسترد کردیا تھا جس پر خاتون نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیاکہ بیوہ کو جائیداد میں اس کا حصہ دیا جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.