کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

0 17

کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کیلئے کے الیکٹرک نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے، نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ فروری کیلئے جمع کرائی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی سے کراچی کے صارفین کو 6 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.