پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں معدنی وسائل کی تلاش کیلئے عالمی کمپنیوں کیساتھ سمجھوتوں پر دستخط

0 12

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں معدنی وسائل کی تلاش کیلئے پاکستانی کمپنیوں کے چین ، برطانیہ ، جنوبی افریقا، روس اور دیگر ملکوں کے کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔

اسلام آباد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 جاری ہے۔ فورم سے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب کیا۔

انویسٹمنٹ فورم میں معدنی وسائل کی تلاش کیلئے پاکستانی کمپنیوں کے چین ، برطانیہ ، جنوبی افریقا، روس اور دیگر ملکوں کے کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتوں پر دستخط ہوئے۔

چینی کمپنی نے جیولوجیکل سروے، روسی کمپنی کی جیوسائنٹفک ریسرچ جبکہ جنوبی افریقی کمپنی نے ڈیجیٹلائزیشن اورجدید ٹیکنالوجی کےشعبوں میں دلچسپی ظاہر کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پائیدارمعاشی استحکام کےلیے معدنی وسائل سے بھرپوراستفادہ کرنا ہوگا، عالمی کمپنیاں پاکستان میں معدنی وسائل میں سرمایہ کاری سے بھر پور استفادہ کر سکتی ہیں۔

صدر اور سی ای او بیرک گولڈ مارک برسٹو نے کہا کہ ریکوڈک پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردارادا کرے گا، بلوچستان کی خوشحالی کا باعث بنے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.