فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئےکراچی میں آج تمام کاروباری مراکز بند رہے

0 13

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی میں آج تمام کاروباری مراکز بند رہے۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج کراچی کی تمام الیکٹرانکس مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ شیر شاہ کباڑی مارکیٹ، جوڑیا بازار، کاغذی بازار اولڈ سٹی ایریا، آرام باغ اور لائٹ ہاؤس مارکیٹ بھی بند رہی۔

تاجروں نے مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالیں، مظاہرین نے پلےکارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔

تاجروں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل دہشت گردانہ کارروائیاں بند کرے اور فلسطین کو آزاد کیا جائے۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف ہونےکا واضع اعلان کرے۔

مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ فلسطینی بھائیوں کے خلاف جاری ظلم پر اپنے کاروبار بند رکھ کر آواز اٹھاتے رہیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.