نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل لاہور بلیوز نے جیت لیا

0 18

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل لاہور بلیوز نے جیت لیا، فائنل میں پشاور ریجن کو 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

فیصل آباد میں کھیلےگئے میچ میں پہلے پشاور ریجن نے بیٹنگ کی جو مقررہ اوورز میں 9وکٹ پر 110 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

کپتان افتخار احمد نے دو چوکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 34 رنز بنائے، محمد ذوالکفال نے 32 رنز بنائے، اُن کی اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

لاہور بلیوز کی جانب سے سلمان مرزا نے 21 رنز کے عوض 4 اور محمد عرفان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں لاہور بلیوز نے ہدف 16 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، عمر صدیق نے 46 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 64 اور جنید علی نے تین چوکوں کی مدد سے 30 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔

لاہور کی ٹیم پانچویں مرتبہ یہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

پشاور کے صاحبزادہ فرحان کو ٹورنامنٹ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا جنہوں نے 7 اننگز میں 189 کے اسٹرائیک ریٹ سے 605 رنز بنائے جن میں 3 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں شامل تھیں۔

فائنل سمیت ایونٹ کے میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیےگئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.