یمن کی مسلح افواج کے امریکی اور صیہونی اہداف پر حملے

0 19

یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں امریکہ کے طیارہ بردار جہاز ہیری ٹرومین سمیت متعدد جنگی کشتیوں کو جبکہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے یافا میں اسرائيل کے کئی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ امریکی جارحیت کے جواب میں اور چھبیس مارچ کو استقامت کے قومی دن کی مناسبت سے فوج کی میزائل، ڈرون اور بحری یونٹ نے ایک مشترکہ آپریشن میں بحیرہ احمر میں امریکہ کے طیارہ بردار جہاز ہیری ٹرومین اور دیگر کئی جنگی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے جنہوں نے یمن پر جارحیت کا آغاز کیا تھا۔

بیان میں زور دیا گيا ہے کہ یہ جھڑپ کئي گھنٹوں تک جاری رہی اور یمن حالات پر ذمہ دارانہ رویہ اور موثر جوابی کارروائي جاری رکھے گا۔ یمن کی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے حقوق کے دفاع اور ان کی حمایت جاری رکھنے کے تناظر میں یمنی فوج نے کئي ڈرون طیاروں سے مقبوضہ یافا میں صیہونی حکومت کے کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا اور خدا کے لطف و کرم سے یہ آپریشن کامیاب رہا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.