کوئٹہ:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔
چیئرمین مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلوے امیر بلوچ بھی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ہمراہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پہنچے۔
وفاقی وزیر ریلوے اور دیگر حکام نے حملے سے متاثرہ جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کا معائنہ کیا۔
دوسری جانب کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس 15 ویں روز بھی معطل ہے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ٹرین سروس معطل رکھی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بولان میں 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ٹرین سروس معطل کی گئی تھی۔