ٹرمپ اور اماراتی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال

0 20

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ میں جنگ بندی معاملہ زیر بحث آیا۔

اس موقع پر شیخ محمد بن زاید النہیان نے غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر اظہار تشویش کیا اور غزہ میں فوری امداد یقینی بنانیکی ضرورت پر زور دیا۔

اماراتی صدر نے کہا کہ امریکا اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنائے، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ بحالی کے لئے عرب ریاستوں کے 53 ارب ڈالر کے منصوبے پر بھی بات چیت ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.