اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، چوبیس گھنٹے میں مزید 37 معصوم فلسطینی شہید

0 24

غزہ:اہل غزہ پر چھائے صیہونی دہشتگردی کے خونی بادل چھٹ نہ سکے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے حالیہ دہشتگردانہ حملوں میں چوبیس گھنٹے میں مزید 37 معصوم فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔

صیہونی فورسز کے حالیہ دہشتگردانہ حملوں میں 270 سے زائد بچے جان کی بازی ہار چکے۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرئیلی مظالم جاری ہیں، اسرائیلی دہشتگرد مقبوضہ مغربی کنارے میں ایمبولینس روک کر ہسپتال عملے پر تشدد کرتے رہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار 144 ہوگئی، جبکہ 1لاکھ 13ہزار 704 فلسطینی زخمی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی دہشتگردی کو دنیا کے سامنے لا کر آسکر ایوارڈ جیتنے والے فلسطینی ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا گیا، فلسطینی ڈائریکٹر حمدان بلال پر نقاب پوش اسرائیلی آباد کاروں نے حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.