امریکا میں وفاقی الیکشنز میں ووٹ ڈالنے کیلئے شہریت کا ثبوت لازم قرار

0 14

واشنگٹن: امریکا میں وفاقی الیکشنز میں ووٹ ڈالنے کیلئے شہریت کا ثبوت لازم قرار دیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریت دستاویز سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وفاقی الیکشنز میں حصہ لینے والے افراد کو اندراج سے پہلے شہریت کی دستاویز دکھانا ہوگی، ریاستوں کو چاہیے کہ وہ ووٹرز کی فہرستیں وفاقی ایجنسیوں کو فراہم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے جڑے جرائم کیخلاف کارروائی کریں، تعاون نہ کئے جانے پر ریاستوں کی وفاقی فنڈنگ بند کر دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.