سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حق کو یقینی بنائے: طارق فاطمی

0 21

طارق فاطمی نے کہا کہ کشمیری عوام سے استصوابِ رائے کے ذریعےحق خود ارادیت کے حصول کا وعدہ کیا گیا تھا، سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل تنازع کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کرے۔

طارق فاطمی نے خطاب میں شرکا کو بتایا کہ پاکستان سب سے طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے ممالک میں شامل ہے، پاکستان امن قائم کرنے والے کمیشن کا بانی رکن بھی ہے۔

181 پاکستانی اہلکاروں نے عالمی امن وسلامتی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا: طارق فاطمی
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے اب تک 48 مشنز میں 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد امن اہلکار تعینات کیے، 181 پاکستانی اہلکار عالمی امن وسلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔

طارق فاطمی کے مطابق 3ہزار 267 سے زائد پاکستانی مرد و خواتین 7 مختلف یو این مشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.