نجی ایئر لائن کی جدہ سے اسلام آباد پرواز میں 2 دن کی تاخیر، مسافر خوار

0 6

نجی ایئر لائن کی جدہ سے اسلام آباد پرواز دو دن کی تاخیر کا شکار ہوگئی جس کے باعث مسافر جدہ پھنس گئے۔

سعودی عرب سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کا انتظار طویل ہوگیا، نجی ایئر لائن نے جدہ سے 16 مارچ کو رات 9 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہونا تھا، نجی ایئر لائن 16 مارچ سے آج تک تین بار واپسی کا وقت تبدیل کر چکی ہے۔

نجی ایئر لائن کی پرواز تاخیر سے مسافر مہنگے ہوٹلوں اور سڑکوں پر وقت گزارنے پر مجبور ہوگئے، تاخیر کے بعد پرواز روانگی کا 18 مارچ شام 5 بج کر 20 منٹ کا روانگی کا شیڈول دیا گیا، دوسری مرتبہ شیڈول کو تبدیل کرکے 18 مارچ رات 10 بج کر 15 منٹ روانگی کا وقت دیا گیا۔

تیسری مرتبہ روانگی کا وقت 19 مارچ رات دو بجکر پچاس منٹ کا وقت دیا گیا، مسافروں نے وزیراعظم اور وزیر ہوا بازی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، مسافروں کے مطابق تاحال پانچ مرتبہ پرواز کا شیڈول تبدیل کیا جاچکا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.