خیبرپختونخوا کے تین اضلاع کے مختلف علاقوں میں کل صبح چھ بجے سےشام چھ بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ 19مارچ2025 کوعزیزآباد چوک سروکئی، جنڈولہ، کوڑھ فورٹ، دبّارہ، سپین مسجد، آسمان منزہ، لدھا، مکین، رزمک، گردئی، خرشین، بی بی رغزئی، کوٹکئی اور جنڈولہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیاہے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام متبادل راستوں کا استعمال کریں اور حکام سے تعاون کریں۔
یاد رہے کہ گزشتہ صبح چھ بجے بھی کرفیو نافذ کیا گیا تھا جو کہ شام چھ بجے 12 گھنٹوں کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔