بانی پی ٹی آئی کےرویے کی مذمت کرتے ہیں: دانیال چودھری

0 3

پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات دانیال چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کےرویے کی مذمت کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےگزشتہ رات قومی سلامتی کمیٹی میں آنےکا کہا تھا، یہ کسی ایک جماعت کی میٹنگ نہیں تھی ملکی سلامتی کا معاملہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےشمولیت سےمتعلق باقاعدہ ناموں کی لسٹ دی تھی، شمولیت کی اجازت نہ دینے پر بانی پی ٹی آئی کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی جنگ ہے ہم سب نےملکرلڑنی ہے، دشمن پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے، دہشت گردوں کےخلاف ہم سب کومتحد ہونا ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.