وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات

0 4

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ترکمانستان کے سفیر نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان ترکمانستان توانائی شراکت داری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ترکمانی سفیر نے وفاقی وزیر علی پرویز ملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ترکمانی سفیر نے توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کیلئے علی پرویز ملک کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی ثقافتی اور معاشی تعلقات ہیں ، علاقائی تعاون کے فروغ سے ہی خطے کی ترقی ممکن ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.