حیدرآباد: ملزمان کی شناخت کیلئے پولیس کیساتھ جانیوالا مدعی مقدمہ فائرنگ سے جاں بحق

0 4

حیدرآباد میں ملزمان کی شناخت کے لیے پولیس کے ساتھ جانے والا مدعی مقدمہ ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

حکام کے مطابق 2 روز قبل 2 گروہ کےدرمیان جھگڑے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

منگل کے روز مدعی مقدمہ کی نشاندہی پرپولیس نے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی گولیاں لگنے سے مدعی مقدمہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔

پولیس نے حملے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.