پیشہ ور گداگروں کا سیزن عروج پر، بھکاریوں نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا رخ کرلیا

0 4

پیشہ ور گداگروں کا سیزن عروج پر ہے اور پیشہ ور بھکاریوں نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا رخ کرلیا۔

وزیٹر کا بھیس بدل کر ائیرپورٹ میں داخل ہونے والے گداگروں نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو تنگ کرنا شروع کردیا۔

ائیرپورٹ کے پارکنگ ایریا اور انٹرنیشنل ارائیول لاؤنج کے سامنے خواتین گداگروں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔

ائیر پورٹ انتظامیہ کے مطابق گداگروں کے خلاف روزانہ کی بنیادوں پر ویجلنس ٹیمیں آپریشن کررہی ہیں، ویجلنس ٹیم گداگروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیتی ہے۔

ائیرپورٹ منیجر کے مطابق ایک ہفتے میں 30 سے زائد گداگروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.