وفاقی وزیر خزانہ اور ایف پی سی سی آئی وفد کی ملاقات، معیشت کیلئے جامع چارٹر پیش

0 5

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ایف پی سی سی آئی وفد کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران معیشت کیلئے جامع چارٹر پیش کیا گیا، جس میں توانائی، صنعت، زراعت سمیت کئی شعبوں میں اصلاحات کی تجاویز شامل ہیں، چارٹر آف اکانومی میں شمسی اور ہوائی توانائی سب سے سستا ذریعہ قراردیا گیا، وفد نے ریاستی ملکیتی اداروں کو پرائیویٹائز کرنے کی بھی تجویز دی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت توانائی، ٹیکس اور وفاقی حکومت کے سائز میں اصلاحات پر کام کر رہی ہے، وزیر خزانہ نے ایف پی سی سی آئی کے معاشی کردار کیلئے کاوشوں کو سراہا۔

وفد نے صنعتی ترقی اور معاشی بحالی کیلئے مزید اقدامات کی امید کا اظہار کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.