سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر پر بھی کمرشل بینکوں کو نئے نوٹ جاری کرنے کی روایت برقرار رکھی ہے۔
عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے سٹیٹ بینک نے بیان جاری کر دیا ہے۔
سٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمرشل بینکوں کو عوام کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی جاری ہے، سٹیٹ بینک، بینکوں کے وسیع، ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے کوشاں ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ رواں سال ماہِ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17000 برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27 ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کئے گئے ہیں۔
بینکوں کا اے ٹی ایم نیٹ ورک مذہبی تہوار کے موقع پر عوام کو بلا تعطل معیاری اور صاف ستھرے بینک نوٹ جاری کرے گا تاکہ عوام کو نئے بینک نوٹوں کی بآسانی اور موثر فراہمی ہو، اس کیلئے کیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کی شاخیں عوام کو عید کیلئے نئے کرنسی نوٹ فراہم کریں گی۔