اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ پر ایف بی آر کے افسران کی ترقی روکنے کا حکم امتناع ختم کر دیا۔ کہا اب ہائی پاور سلیکشن بورڈ اپنا کام جاری رکھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر کے وکیل کی حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا منظور کر لی، ہائی پاورسلیکشن بورڈ پر ایف بی آر کے گریڈ 21 سے 22 میں افسران کی ترقی روکنے کا حکم امتناع ختم کر دیا گیا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا، عدالت نے قرار دیا کہ حکم امتناع کی وجہ سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کی کارروائی عارضی طور پر معطل تھی، ہائی پاور سلیکشن بورڈ کو ایک ماہ میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
درخواست گزار کی کوشش کے نتیجے میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، ایف بی آر کے تیرہ مارچ کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں افسران کو ایڈمن پول میں رکھنے کیلئے پیرا میڑز طے کئے گئے ہیں۔ اب ہائی پاور سلیکشن بورڈ کو کام سے روکنے کا حکم امتناع برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں، کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ ایف بی آر کی افسر شاہ بانو غزنوی نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔