صنعتی پیداوار کو کڑے وقت کا سامنا ہے ،بڑی صنعتوں کی کارکردگی متاثر ہوگئی۔
اعداد وشمار کی رپورٹ کے مطابق ایک مہینےمیں بڑی صنعتوں کی کارکردگی 2.1 فیصد بہتر ہوکر 127.2 فیصد سے بڑھ کر 129.9 فیصد ہوگئی جبکہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رفتار 1.8 فیصد کمی سے 116.8 سے 114.7 فیصد رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیڑولیم مصنوعات کی کارکردگی توانائی طلب اور ریفائننگ سرگرمیوں کی بدولت 19.59 فیصد بڑھی، ٹیکسٹائل سیکٹرایل ایس ایم آئی میں 18.6 فیصد ریکارڈ ہوئی جو معمولی بہتری سے1.72 فیصدکی شرح سےبہتررہا۔
اسی طرح درآمدی چیلنجز سے مشینری اور آلات کی کارکردگی 20.90 فیصد کمی کا شکاررہی، گھریلواورکمرشل ڈیمانڈ میں کمی سےفرنیچرانڈسٹری 66 فیصد گراوٹ کاشکار رہی، شرح سود میں مجموعی کمی سے آٹوموبل سیکٹر بہتری سے 28.76 فیصد کی سطح پر رہا۔
رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کیمیکل سیکٹر صنعتی پیداوار کی کمی سے 12.49 فیصد مندی کا شکاررہا، فوڈ سیکٹرخام مال کی قیمتیں بڑھنےاورڈیمانڈ میں کمی کےاثرسے 7.72 فیصد گراؤٹ کا شکار رہا، مقامی پیداوار اورفروخت میں اضافے سے تمباکو کی صنعت کی پیدوار 27.64 فیصد بڑھی جبکہ مہنگی بجلی کے سبب الیکٹریکل سیکٹر کی ترقی 11.40 منفی رہی۔