خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 13 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں مختلف شعبوں میں جاری منصوبوں اور پالیسی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کی، متعلقہ وفاقی وزراء، نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی، دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔
مختلف منصوبوں اور پالیسی سطح کے اقدامات پر پیش رفت کے حوالے سے وزارتوں کی رپورٹس پیش کی گئی، کمیٹی میں بلوچستان، پنجاب اور سندھ میں موٹر وے اور شاہراہوں کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے بروئے کار لانے پر زور دیا، مختلف بین الوزارتی امور کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے متعلقہ فریقین سے مشاورت کا عمل تیز کرنے کی۔