قومی ایئرلائن کی یورپ کے بعد برطانیہ کے لئے بھی پروازوں کی بحالی کا معاملہ، برطانوی سیفٹی اتھارٹی 20 مارچ کو فیصلہ جاری کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں فلائٹ آپریشن لندن کی بجائے مانچسٹر سے شروع کیا جائے گا، لندن ہیتھرو ایئرپورٹ کے سلاٹ پی آئی اے کی جانب سے پہلے ہی ترکش ایئرلائن کو لیز پر دے دیئے گئے تھے۔
اجازت ملنے کے بعد پی آئی اے کو پروازوں کی بحالی کے لئے تین سے چار ہفتے درکار ہوں گے، فلائٹ آپریشن 15 اپریل سے 20 اپریل تک شروع کیا جائے گا۔