فیملی پروٹوکولز؛ کوہلی اپنے ہی بورڈ پر برس پڑے

0 5

اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے فیملی پروٹوکولز سے متعلق بھارتی بورڈ پابندیوں پر شدید ناراضگی کا اظہار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کے آغاز سے قبل رائل چیلنجرز بنگلور کی تقریب میں شریک تھے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر ملکی دوروں کے دوران کوئی پلیئر نہیں چاہے گا کہ وہ اکیلا بیٹھے اور رنجیدہ ہو۔

انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا نام لیے بغیر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ٹور کے دوران خراب پرفارمنس کے بعد آپ اکیلے بیٹھ کر رنجیدہ نہیں ہو سکتے، میں نارمل رہنا چاہتا ہوں پھر آپ اپنی گیم پر کام کرتے ہیں۔

کوہلی کا کہنا تھا آپ کسی بھی کھلاڑی سے پوچھیں گے کہ کیا فیملی آپ کے ساتھ ہو تو جواب ہاں میں ہوگا، میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا کوئی موقع مِس نہیں کرنا چاہوں گا، ٹینشن کی صورتحال کے بعد فیملی سے آکر ملنا ضروری ہوتا ہے، میرا نہیں خیال کہ لوگوں کو اس کی سمجھ ہے۔

قبل ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے دوران بارڈر- گواسکر ٹرافی میں بدترین شکست اور نیوزی لینڈ سے ہوم گراؤنڈ پر ہار کے بعد اہلخانہ کے کھلاڑیوں کیساتھ بیرون ملک دوروں پر نئے پروٹوکولز لاگو کیے تھے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیملی سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے محدود وقت کے لیے فیملیز کے ساتھ وقت گزارنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا جس پر کرکٹرز ناراض ہیں۔

بھارتی بورڈ کے فیصلے کے تحت 45 روزہ دورے میں کھلاڑی فیملیز کو 14 روز سے زیادہ ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.