دہشت گرد صیہونی حکومت نے لبنان پر پھر کیا حملہ

0 6

غزہ کے علاوہ لبنان میں بھی صیہونی حکومت کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان میں ایک ڈرون حملہ کیا ہے۔

لبنانی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج کے ایک ڈرون طیارے نے جنوبی لبنان میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق صیہونی ڈرون طیارے نے جنوبی لبنان کے یاطر قصبے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ صیہونی حکومت کی اس جارحیت ميں ایک شخص شہید اور ایک زخمی ہوا ہے تاہم صیہونی جارحیت کا شکار ہونے والوں کی شناخت ابھی نہيں ہو پائي ہے۔

صیہونی حکومت نے اس سے قبل بھی راس الناقورہ میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا تھا اور حملے کا شکار ہونے والوں کی مدد کرنے والوں پر بھی ڈرون حملہ کیا تھا۔

لبنانی رکن پارلیمنٹ علی فیاض نے جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے ڈرون حملے کے رد عمل میں کہا ہے کہ اس قسم کے ملے قرارداد نمبر سترہ سو ایک کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی خلاف ورزی امریکہ کی مرضی سے ہو رہی ہے اور جنگ بندی کی نگراں کمیٹی بھی اسے نظر انداز کر رہی ہے اس لئے لبنانی حکومت کی جانب سے سنجیدہ رد عمل ضروری ہو گيا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.