شامی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت کی جانب سے جنگي سازوسامان شام منتقل کئے جانے کی خبر دی ہے۔
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چار صیہونی ٹینک اور فوجیوں کی حامل پانچ گاڑیان آج صبح صوبے قنیطرہ پہنچی ہیں۔ صوبے قنیطرہ کے بعض علاقوں پر صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبصے کے بعد ان علاقوں سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں ابھی اس سلسلے میں مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
شامی ذرائع نے اسی طرح رپورٹ دی ہے کہ جنوب مغربی شام کے صوبے قنیطرہ کے کئی نئے علاقوں میں صیہونی فوجی داخل ہو گئے ہیں۔