ڈی ٹیموں کو بھی شکست دینے کے قابل نہیں رہے”

0 8

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ سے محض 4 روز بعد باہر ہونے پر میزبان ملک کیلئے ” شرمناک لمحہ” قرار دیدیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ ہماری موجودہ ٹیم دیگر ممالک کی ڈی ٹیموں کو بھی شکست دینے کے قابل نہیں ہے، جو ٹیمیں پاکستان آتی ہیں وہ اپنے بی، سی ڈی اسکواڈز بھیج دیتی ہیں اور ہم اِن بھی ہار جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائنل کے بعد کے مناظر ہمارے لیے شرمناک تھے لیکن ہمارا واحد مقصد صرف میزبانی کرنا تھا، ایونٹ کامیاب رہا لیکن ٹیم کا کیا؟، اسکے ساتھ آپ عرت بھی کماتے ہیں، 8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں آخری پوزیشن ہماری تھی اور سب سے پہلے بطور میزبان ہم ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، دنیا بھر میں ہمارا مذاق بنایا گیا۔

چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل ہوچکا ہے لیکن ہمیں آئی سی سی اور عالمی کرکٹ نے آئینہ دکھایا ہے جس طرح ہم نے کھیلا اور جس طرح سے تقریب میں ہماری کوئی نمائندگی نہیں تھی۔

چیئرمین محسن نقوی صاحب وہاں نہیں تھے تاہم ایونٹ ڈائریکٹر تو موجود جنہیں مدعو تک نہ کیا گیا، کیونکہ ہم اس کے لائق نہیں تھے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ ہماری کارکردگی پچھلے 5، 6 سالوں سے مسلسل نیچے جارہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اگلے 5 ٹی20 اور تین ون ڈے میچوں کیلئے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا، قومی ٹیم اور کیویز کے درمیان پہلا میچ 16 مارچ کھیلا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.