چمن پاک افغان سرحد پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کاانعقاد

0 165

چمن (شوریٰ نیوز)پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر چمن پاک افغان سرحد پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چمن سکاوٹس برگیڈیر غفار حیدر، پاک فوج کے کرنل معظیم نے پاک افغان سرحد باب دوستی پر قبائلی عمائدین کے ہمراہ پرچم کشائی کی، چمن پاک افغان سرحد باب دوستی پر پاک فوج کے چاک وچوبنددستے نے قومی پرچم کوسلامی پیش کی۔ جشن آزادی کے موقع پر پاک افغان سرحد باب دوستی پر پرچم کشائی کی تقریب میں ضلع کے تمام سرکاری آفیسران قبائلی عمائدین ، بلدیاتی نمائندوں، عام شہریوں اور مختلف اسکولوں کے بچوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اور چمن پاک افغان سرحد پر تاریخی پروقار تقریب میں چمن کے غیور قبائل نے جوش وجذبے کیساتھ شرکت کی۔ تمام قبائل اور پاک فورسز نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور ملکی سلامتی، سالمیت، استحکام، مضبوطی اور خودمختاری کے لیے دعا بھی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.