افغانستان: قندوز کی مسجد میں دھماکا، 33 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبہ قندوز کی مسجد میں بم دھماکے سے 33 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہوگئے۔

0 157

افغانستان کے صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں نماز جمعہ کے دوران زور دار دھماکا ہوا واقعے میں کم از کم 33 افراد جاں بحق اور 43 زخمی ہوگئے، کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

طالبان حکام کے مطابق دھماکا جاں بحق ہونیوالوں میں بچے بھی شامل ہیں، دھماکے سے مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بھی افغانستان میں کئی مساجد پر خودکش حملے کئے جاچکے ہیں، جن کی ذمہ دار آئی ایس آئی ایس (داعش) نے قبول کی تھی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.