بے رحم خاتون نے اپنے آگے سے گزرنے والی بلی کو تشدد کے بعد زندہ جلادیا

0 3

بھارت میں ایک ظالم خاتون نے سڑک پار کرنے والی بلی کو تشدد کے بعد زندہ جلا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے دوستوں کے ہمراہ بے زبان جانور سے بدسلوکی کی۔

خاتون موٹر سائیکل پر اپنے دوستوں کے ہمراہ جارہی تھی کہ اسی دوران بلی ان کے آگے آگئی اور وہ سڑک پار کرنے کی کوشش کرنے لگی جس پر خاتون غصے میں آگئی اور اس نے بلی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زندہ جلادیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے حوالے سے وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو کو ویڈیو کے ساتھ ایک ای میل کرکے آگاہ کیا گیا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان پر وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کو کیمرے پر اس حرکت کو فلماتے ہوئے بھی دیکھا گیا جس کی مدد سے حکام نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹریس کرلیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.