شیخ ناصری کی رضی جعفر نقوی سے ملاقات،پاراچنار سمیت اہم امور پر بات چیت
نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے علامہ سید رضی جعفر نقوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی اور غیر ملکی صورتحال سمیت پارا چنار کے معاملہ پر بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنمائوں نے اتحاد بین المومنین کی ضرورت پر زور دیا۔
علامہ شیخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ ہماری ہر ممکن کوشش رہی ہے کہ پاکستان میں تمام مومنین کو متحد کیا جائے تاکہ دشمن قوتوں کی ہر سازش ناکام ہو کر رہ جائے۔