شام میں تکفیریوں کے جرائم کی مذمت؛ یمن کی وزارت خارجہ

0 6

یمن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے شام میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کے حملوں میں میں سیکڑوں عام شہریوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔

ارنا کے مطابق یمن کی قومی حکومت کی وزارت خارجہ نے شام میں عام شہریوں کے خلاف تکفیری گروہوں کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے، انہیں بین الاقوامی انسانی حقوق کی پامالی قرار دیا ہے۔

یمن کی وزارت خارجہ نے شام میں تکفیری دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کو اس ملک کی وحدت، سلامتی اور سماجی تانے بانے کے لئے سخت خطرہ بتایا ہے۔

یمن کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ توجہ شامی عوام، عرب قوم اور امت اسلامیہ کے حقیقی دشمن یعنی صیہونی حکومت پر مرکوز ہونی چاہیے۔ یمن کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں عالمی برادری سے شام میں تکفیری گروہوں کے وحشیانہ جرائم کی سخت مذمت اور ان جرائم کی تحقیق کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

صنعا حکومت نے عالمی برادری سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ صیہونی حکومت کو شام کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کے خلاف جارحیت روکنے نيز اس کے علاقوں سے قبضہ ختم کرنے پر مجبور کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.