اسلام آباد(شوریٰ نیوز)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عہدے کاحلف اٹھالیا،صدر مملکت عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ سے نئے عہدے کا حلف لیا۔وزیراعظم شہباز شریف بھی ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہباز شریف کو سبکدوش ہونے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ نگراں وزیراعظم نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی وزارتوں سے بریفنگ طلب کرلی،قبل ازیں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بطور سینیٹرمستعفی ہوگئے۔ انوارالحق نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔انوار الحق کاکڑ کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی نشست خالی قراردیدی گئی۔ انہوں نے غیر جانبداری کے اصولی مؤقف کے طور پر اپنی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔