غزہ کے شہداء کی تعداد 48450 سے تجاوز کرگئی

0 21

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چـوبیس گھنٹے میں شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر، 48 ہزار 458 ہوگئی ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پانچ شہیدوں کے جنازے اسپتالوں ميں لائے گئے۔

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اسی طرح مزید 37 فلسطینی صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ نئے جنازے لائے جانے کے بعد سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 48 ہزار 458 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 897 ہوگئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.